شمال مشرق کرناٹک کے تمام بس اسٹینڈوں پر اب اردو بورڈز بھی لگائے جائیں
گے۔ این ای کے آر ٹی سی کی بورڈ میٹنگ میں اردو بورڈوں کی تنصیب کو
منظوری دی گئی اور سرکاری گزٹ میں بھی اس کے احکامات درج کئے جا چکے ہیں۔
محکمہ آر ٹی سی کے اس اقدام کی اہل اردو ستائش کر رہے ہیں۔ این ای کے
آر ٹی سی کے تحت حیدرآباد کرناٹک کے تمام چھ اضلاع کےعلاوہ بیجاپور اور
ہاسپیٹ بھی آتے ہیں ۔ اس کے تحت کرناٹک کے47 بس ڈپو اور122 بس اسٹینڈس
آتے ہیں۔ اب ان تمام 122 بس اسٹینڈوں پر اردو کے بھی بورڈ آویزاں
کئے
جائیں گے۔ اردو دوست سمجھے جانے والے این ای کے آر ٹی سی کے نئے چیئرمین
الیاس سیٹھ سے اس ضمن میں اہل اردو نے مطالبہ کیا تھا ۔ چیئرمین کے مطابق سہ ماہی بورڈ میٹنگ میں اردو بورڈوں کی تنصیب کو منظوری
دی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اس اقدام کی اہل اردو ستائش کر رہے ہیں۔ ساتھ
ہی اردو والے نئے چیئرمین کے روبرو ایک اور مطالبہ پیش کر رہے ہیں۔ نئے
چیئرمین نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ کرناٹک کے تمام بس اسٹینڈوں پربھی
اردو بورڈس کی تنصیب کے لئے وہ وزیر اعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ سے بات کریں
گے۔